مہنگائی کے ڈرون حملے غریبوں کے لئے وبال جان بن چکے،عابد صدیقی

  مہنگائی کے ڈرون حملے غریبوں کے لئے وبال جان بن چکے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ خدرا عوام پر ظلم و ستم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، رمضان میں بھی عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے غریبوں کے لئے وبال جان بن چکے ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عوام کو اس بابرکت مہینے کی وجہ سے ہر روز ریلیف دیا جاتا۔

لیکن افسوس سے کہنا پڑے گا اب تو روزانہ کی بنیادوں پر عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں اس سلسلے کو اب رکنا چاہئے۔