وقف املاک بورڈ کا قبضہ گروپوں   کیخلاف آپریشن،قیمتی اراضی واگزار

  وقف املاک بورڈ کا قبضہ گروپوں   کیخلاف آپریشن،قیمتی اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملک بھر میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن  اربوں روپے کی قیمتی اراضی واگزار کروالی گئی۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے چیئرمین کے احکامات کے مطابق آپریشن کی نگرانی کی،متروکہ وقف املاک بورڈ نے FIAکے ہمراہ کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف جوائنٹ آپریشن کر کے ٹرسٹ بورڈکی 8ارب سے زائد ملکیتی اراضی واگزار کروانے کے بعد سیل کر کے اپنے سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے۔ اراضی کوکراچی کے مختلف مقامات لسبیلہ چوک،سول ہسپتال کراچی اور سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر واقع واگزار کروایا گیا۔اراضی واگزار کروانے کے حوالے سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی آصف خان نے رپورٹ بارے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کوآگاہ کر دیا ۔

سیکرٹری بورڈ بعد ازاں تفصیلی رپورٹ چیئرمین کو پیش کریں گے۔ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہیں گے۔