ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں،افتخار رسول

     ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں،افتخار رسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کی ایگزیکٹو کونسل کا خصوصی اجلاس  390 شادمان دفتر رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوا جس کی صدارت صدر ایپکا لاہور ڈویژن افتخار رسول سلہریا  نے کی اجلاس میں لاہور کے تمام محکمہ جات سے ایپکا کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ افتخار رسول سلہریا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٓائندہ بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ظالمانہ مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں۔ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کی گروپ انشورنس موقع پر ادا کی جائے ایل پی آر اور لیو ان کیشمنٹ میں تبدیلیاں فوری طور پر بند کی جائیں ورنہ سرکاری ملازمین پورے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں مظاہرے کریں گے. سیکرٹری جنرل ایپکا لاہور ڈویژن محمد رضوان نے  بھی خطاب کیا۔اجلاس میں مشترکہ طور پر طے پایا کہ صدر ایپکا حاجی ارشاد احمدچودھری کی ریٹائرمنٹ پر ان کو ان کے شایان شان استقبالیہ دیا جائے گا اور حاجی ارشاد احمد چوہدری کی خدمات کوتا حیات یاد رکھا جائے گا۔