پٹرول کے بعد بجلی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،زاہد محمود قاسمی
لاہور (پ ر) چیئرمین مرکزی علما کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ پیٹرول کے بعدبجلی قیمتوں میں اضا فہ ظا لمانہ اقدام ہے، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ہے،بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کش اقدام ہے، فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی،روز مرہ کی اشیائے خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بجلی، گیس اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
یکر عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔#/s#