سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی جانب بڑھنا ہو گا،ندیم افضل چن
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کے نوجوان راہنما عاقب سرور اور صدر پی پی پی تحصیل پسرور ملک ندیم اعوان کا پیپلز پارٹی پنجاب کے راہنماؤں کے اعزاز میں گلبرگ میں افطار ڈنر،جس میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ افطار میں سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پنجاب رانا فاروق سعید خاں، میاں عزیز الرحمان چن، اورنگزیب برکی، چودھری جاوید اختر،ملک امجد اعوان، جہانزیب بدر، ڈاکٹر رضوان بھیو، سید ریاض حسین نقوی، نعیم اشرف بھنڈر، حیدر نذیر اعوان، ضیااللہ پھول، امجد مجید، ملک رشید، ملک کامران مجید،سید عباس حیدر زیدی، ملک آزاد اعوان ایڈووکیٹ، اقبال افضل اعوان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر زاہد نت، سلمان بہادر رانا، عمر اکبر خان، میاں فاضل، سید عاطر علی شاہ، ثاقب سرور، عثمان پرویز ملک، احمد خان، رانا جنید، اسرار الحق، مجاہد علی اور چودھری نعمان یوسف سمیت دیگر شریک ہوئے۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ بھی شروع ہونے چاہیے،بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے توشہ خانہ کا جو فیصلہ آیا اس سے سیاسی پولرائزیشن ختم ہونے کی نوید ہے۔
،اب ہمیں میثاق معیشت کی جانب بڑھنا ہوگا۔