سٹارز ہائی سکول سچیاری کیمپس کے وفد کا مطالعاتی دورہ
لاہور (سٹی رپورٹر) سٹارز ہائی سکول‘ سچیاری کیمپس‘ شاہدرہ‘ لاہور کے طلبہ و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ادارہئ نظریہئ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اورالہادی سکول سسٹم‘ شاہ پور‘ لاہورکے طلبہ و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ پرنسپل سچیاری کیمپس ملک شیراز امجد نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں نئی نسل کو قومی ہیروز سے آگاہی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔