مدارس میں تدریس کیلئے جدید اسلوب اپنانے کی ضرورت،راغب نعیمی

  مدارس میں تدریس کیلئے جدید اسلوب اپنانے کی ضرورت،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ مدارس میں تدریس کیلئے جدید اسلوب اپنانے کی ضرورت ہے، بلاشبہ تعلیم کے فروغ، دین کی اشاعت وترویج کیلئے مدارس اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دینی علوم کی موجودہ تعلیم میں عصری ضرورتوں کے مطابق ضروری تبدیلیاں لائی جائیں، دینی تعلیم کے ساتھ انگلش، کمپیوٹر کی تعلیم دیکر طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

، ضرورت اس امر کی ہے کہ مدارس کے نظام تعلیم کو مراحل میں تقسیم کیا جائے، ڈگری جاری کرنے و الے دینی بورڈز مدارس کو در پیش مسائل کیلئے جامع حکمت عملی اپنائیں، بلاشبہ نئی نسل کو دین سے بہرہ مند کرنے کے لئے مدارس قابل قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مولانا محمد افضل منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان، مولانا اعجاز الحق جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان، حافظ صفی اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان، محمد طلحہٰ فضل منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور شامل تھے۔ وفد نے  علامہ راغب حسین نعیمی کو ادائیگی عمرہ اور ستارہئ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔ وفد نے جامعہ کے ناظم اعلیٰ سے مدارس دینیہ کی اسناد، نصاب اور طریقہ تدریس سے متعلق تفصیلی گفت و شنید کی۔ وفد نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی دفتر اچھرہ لاہور آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور جلد مرکزی دفتر آنے کا وعدہ کیا۔