اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کریں،ندیم پہلوان

    اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کریں،ندیم پہلوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرخ فیتے کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

 اور سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانی عدنان کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر ہدایتکار سید نور اور دیگر بھی موجود تھے۔ ندیم پہلوان نے کہا کہ مختلف ممالک میں قیا م پذیر اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے تشویش رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی استحکام ہو اور پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے بہترین کام کر رہا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلا خوف و خطر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں، حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے اس حوالے سے اپنی تجویز بھی پیش کریں گے۔ #/s#