واپڈا ہائیڈرو یونین کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی جلوس

  واپڈا ہائیڈرو یونین کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی جلوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(پ ر)واپڈا کے کارکنوں نے غزہ فلسطین کے معصوم شہریوں، بچوں اورخواتین کا اسرائیلی افواج کے قتل عام روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے فیصلوں پر عمل نہ کرنیکے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام زبردست احتجاجی جلوس نکالااور دنیاکی انصاف پسند اقوام سے پْرزور اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں   32ہزارسے زائد معصوم بچوں کو شہید کرنے کیخلاف اسکا بائیکاٹ کریں اور جلدغزہ میں معصوم شہریوں کا قتل عام رکوائیں۔ جلوس کی قیادت خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کی اس موقع پر کارکنوں نے حکومت سے پْرزورمطالبہ کیاکہ وہ واپڈا میں سٹاف کی شدیدکمی کی بنا ء پرحادثات سے محفوظ کرانے کیلئے بھرتی پرسات سال سے زائدعرصہ سے لگی ہوئی پابندی ختم کرے، کارکنوں کودن رات دوہراکام کرنے پرحوصلہ افزائی کیلئے کارکردگی الاؤنس دیا جائے -جلوس میں خورشیداحمد جنرل سیکرٹری،حاجی محمد یونس، حاجی لیاقت علی، مظفر متین،اْسامہ طارق،، حسن منیر بھٹی، نوشیر خان، رانا شہباز احمد،ملک طاہر حسین، مہر محمد جمیل،حاجی لیاقت علی، ملک زاہد محمود، راناشفیق ودیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا -