اقراء کلب کی جانب سے پریس کلب ممبران کے اعزاز میں افطار پارٹی
لاہور(پ ر) اقرا ء کلب کی جانب سے لاہور پریس کلب میں ارکان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا،جس کا آغاز حافظ نعیم نے تلاوت سے کیا،عندلیب اسد نے ہدیہ نعت اور محمد اشرف نے عظمت قرآن نظم پیش کی،فیصل سلہریا نے اقرا ء کلب کاتعارف کراتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اس وقت دین کا سب سے بڑا تقاضا ہے جسے پورا کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے،اقرا ء کلب ایک جوائنٹر بن کر اس فریضہ کو پورا کرنے کی کاوش ہے،صدر اقراء کلب حامد نواز نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاقرآن کریم ہر انسان کے نام اللہ کا پیغام ہے،جسے جاننا ازحد ضروری ہے۔،قرآن ہی معرفت الہی اور اتحاد بین المسلیمن کا واحد ذریعہ ہے،نادر رانا نے نقابت کے فرائض انجام دیئے، آخر میں تمام مرحومین ارکان پریس کلب و اقرباء کیلئے دعائے مغفرت اور بیماروں کی صحت کیلئے دعا کی گئی۔