پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،قاری اعظم حسین

  پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،قاری اعظم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) جمعیت علما اسلام(س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وا پس لیاجائے، اتحادی حکومت قوم پر عذاب بن چکی ہے جس نے ملک کو تجربہ گاہ بناکر ملکی بنیاد یں کھو کھلی کر دی ہیں،بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز ا ضا فے کی بجائے حکمران اپنی عیا شیاں کنٹرول کریں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جب سے اتحادی بر سر اقتدار آ ئی ہے عوام نے ایک دن بھی سکھ چین نہیں دیکھا ہر دن نئی سے نئی مصیبت اور پر یشانی سے طلوع ہو کر کئی غر یبو ں کی خو د کشیوں پر غرو ب ہوجا تا ہے ملک سے سرمایہ کار  بھاگ چکا ہے بے رو ز گاری عام ہے۔

اوربد قسمتی سے حکمران سب اچھا ہے کے را گ لا پ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید سے چند روز قبل بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے حکمرانوں نے غر یبوں پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے