مذہبی حلقوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے،زاہد الراشدی

  مذہبی حلقوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے،زاہد الراشدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی فرض ہے، مذہبی طبقے کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اسلام دشمن عناصر دفاعی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، کسی بھی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول ؐکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہو ں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ جزوایمان ہے،اللہ تعالی نے قرآن پاک میں واضح فرما دیا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا۔

ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فریضہ ہے،آئین میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔منکرین ختم نبوت کی سازشوں سے آگاہ اور ان سے نمٹا جانتے ہیں۔عقیدہ ختم نبوت اسلام اور شریعت محمدی کی اساس ہے۔قادیانی پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں۔#/s#