رمضان المبارک جہنم سے آزادی کی نوید ہے،شاہد علی نوشاہی
کاہنہ(نامہ نگار) سینئرایڈووکیٹ ہائیکورٹ شاہد علی نوشاہی نے کہا ہے کہ ماہ صیام فکر و تدبر کا مہینہ ہے۔خدمت انسانیت سے ہی اللہ کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے ہم سب کو اپنی آخرت سنوارنے کے لیے نیکی کے کاموں میں حصہ لینا چاہیے۔اسی مبارک مہینے میں قرآن کریم نازل ہوا جو تاریکی میں نورہے اللہ کی طرف سے اس مہینہ میں انسانی تقدیرات رقم کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترجمان مرکزی پریس کلب کاہنہ سجاد علی شاکرسے گفتگو کے دوران کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ مسلمانوں کیلئے جہنم سے آزادی کی نوید ہے۔