امریکہ،بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،افضل خان
لاہور (سٹی رپورٹر) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ امریکہ اور بھار ت خطے کاامن تباہ کر نا چاہتے ہیں،پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا،تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجانا چاہیے۔
،ملک کی سیاسی قوتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دور اندیشی اور قومی مفادات کو مقدم رکھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت اتفاق و اتحاد کا ہے اورقومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے سب کو ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہو گا ملک اور قوم کے تابناک مستقبل کے لئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو ملکر چلنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کے لئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ملک کی ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔#/s#