پانی ضائع کرنے والوں سے 27لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول
لاہور(جنرل رپورٹر)واسا لاہور نے ماہ مارچ 2024 کی رپورٹ پیش کر دی واسا نے ماہ مارچ میں پانی کے ضیاع پر 2787000کے چالان کئے، سب سے زیادہ 81 چالان علامہ اقبال ٹاؤن میں کئے جو کہ10لاکھ روپے سے زائد کے بنتے ہیں۔ عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن میں 10 چالان 122000 روپے کے ہوئے۔داتا گنج بخش ٹاؤن میں میں 7 چالان 110000 کے کئے گئے گلبرگ ٹاؤن میں 54 چالان 730000 روپے کے کئے گئے۔جوبلی ٹاؤن میں 31 چالان 375000 روپے کے ہوئے۔نشتر ٹاؤن میں 10 چالان 140000 کے ہوئے۔راوی ٹاؤن میں 4 چالان 70000 روپے کے ہوئے اور شالیمار ٹاؤن میں 14 چالان 230000 کے کئے گئے۔اس طرح ڈولفن فورس نے پانی کے ضیاع روکنے کے لیے ماہ مارچ میں 17 چالان کئے۔کم چالان کرنے والے ٹاؤن پر ایم ڈی واسا نے برہمی کا اظہار کیا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے پانی کے ضیاع روکنے کے لیے ایکشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کر دیں۔ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین کو 10 ہزار اور کمرشل صارفین کو 20ہزار تک کا چالان کیا جائے گا۔