آرمی نے مضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ وویمنز ٹائٹل  جیت لیا 

    آرمی نے مضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ وویمنز ٹائٹل  جیت لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آرمی نے آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں لائیکنز اے کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا وویمنزٹائٹل جیت لیا جبکہ واپڈا اے نے مینز ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر)افتخار منصور تھے جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سعید اختر، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کیایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) شجاعت رانا، قومی ہیڈ کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

۔ وویمنز ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت لائیکنز اے کلب کوپانچ کے مقابلے میں 12پوائنٹس سے شکست دی۔آرمی کی آمنہ محسن نے 8 جبکہ ہادیہ نے 3پوائنٹس سکور کئے۔ مینز ڈیپارٹمنٹل کیٹگری کے فائنل میں واپڈا اے نے  واپڈا بی کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت 10-21پوائنٹس سے شکست دی۔ واپڈا کے کلیم اللہ نے 9، زین الحسن نے 7پوائنٹس سکور کئے۔ قبل ازیں سیمی فائنل راونڈ میں واپڈا اے نے آرمی اے کو 16-18جبکہ واپڈا بی نے آرمی سی کو 19-21پوائنٹس سے شکست دی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر  بریگیڈیئر ر افتخار منصور نے کھلاڑیوں میں  انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے فاتح ٹیموں کیلئے کیش انعامات کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

کامرس -