عمدہ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے، معین خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اعظم خان کی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا انحصار کارکردگی پر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ رنز نہ بنانے والے سینئرز کو ڈراپ کیا جائے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔
، ورلڈکپ سے پہلے کھلاڑیوں کے پاس پی ایس ایل کا سنہری موقع ہے،کھلاڑی کو اپنی غلطیوں کا علم ہونا چاہیے اور دہرانا نہیں چاہیے