چترال فٹ بال لیگ سیزن فور مئی میں کھیلی جائے گی

      چترال فٹ بال لیگ سیزن فور مئی میں کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر کمال عبدالجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور لیگ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور لیگ کی ونر ٹیم کو تین لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال فٹ بال لیگ کروانے کا مقصد چترال میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔ چترال میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -