کرکٹ کے بعد ہاکی فیڈریشن کا غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ

  کرکٹ کے بعد ہاکی فیڈریشن کا غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے بعد  اب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی غیر ملکی ہیڈ کوچ لانے کا فیصلہ کرلیا۔نو منتخب صدر طارق بگٹی عید کے بعد وزیر اعظم سے ہاکی مسائل پر بات کریں گے جبکہ رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں جن کی تقرری عمل میں لانے کا قوی امکان ہے۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے ورلنٹ اولٹمنز سے رابطیکی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی ہیڈکوچ کے ساتھ پاکستانی کوچز معاونت کرکے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کریں گے۔ غیر ملکی کوچز ہی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لاسکتے ہیں۔ پاکستانی کوچز بھی بہت اہل ہیں۔

لیکن جدید ہاکی میں آگے بڑھنے کیلئے انہیں کوچز پر انحصار مجبوری ہے دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام ضرور کیا جائے گا اور اس کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اقدامات کررہی ہے دوسری جانب۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں لگے گا، 44 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بلایا جارہا ہے، اعلان ایک سے دو روز میں ہوگا۔

مزید :

کامرس -