سینئر کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سے سیریز میں آرام کروانے پر غور
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل شاہین آفریدی سمیت کچھ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف تمام میچز نہیں کھلانا چاہتی اور ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت پلئیرز کو آرام کروایا جائے گا تاکہ ورلڈ کپ سے قبل اہم کھلاڑی انجری کا شکار نہ ہوجائیں اس لئے ان کی فٹنس کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے کپتان بابراعظم سے بھی مشاور ت کی جائے گی جس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ 5 ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔