وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی برآمدات دوگنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانیکی ہدایت

  وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی برآمدات دوگنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات دو گْنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت تجارت کو کامیاب انٹرپرونور اور سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے ای کامرس شعبے میں برآمد کنندگان جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بنا کر دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم کی وزارت تجارت کو Made in Pakistan برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کی بھی ہدایت، شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، آئی ٹی، گھریلو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔شہبازشریف نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی برآمدات جو عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہوں ان کی صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت برآمدی شعبے کی ترقی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی گلگت بلتستان کو درپیش تمام مسائل پر مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے،گلگت بلتستان میں غریب و نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کیلئے دانش اسکول قائم کر رہے ہیں،دانش اسکول بچوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویڑنز میں دانش اسکول تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کمیٹی گلگت بلتستان کو درپیش تمام مسائل پر مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے۔ وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان میں غریب و نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کیلئے دانش اسکول قائم کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ دانش اسکول بچوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی، انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاکہ گلگت بلتستان میں عطاآباد اور ہارپو پن بجلی منصوبے کی تکمیل پر کام کہ رفتار کو تیز کیا جائے،گلگت بلتستان میں شمشی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ملاقات میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی،اجلاس کو گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے عطاآباد اور ہارپو میں پن بجلی کے دو منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت کے بارے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی. وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ نلتر ایکپریس وے کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے جو علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کریگی۔وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی اور شمشی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شر یف

مزید :

صفحہ اول -