نیویارک: پاکستانی نژاد عدیل راناکی پولیس انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی عدیل رانا کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ شاندارکیرئیر کے حامل عدیل رانا اب تک واحد پاکستانی ہیں جن کو انسپکٹر پرموٹ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہی ایک دوسرے پاکستانی پولیس آفیسر، کیپٹن مصباح نور کو بھی ترقی دیکر ڈپٹی انسپکٹر بنا دیا گیا ہے۔ عدیل رانا کے بعد‘این وائی پی ڈی’میں کیپٹن مصباح نور دوسرے پاکستانی آفیسر ہیں جن کوڈپٹی انسپکٹر بنایا گیا ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے دونوں آفیسرز کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ترقی