غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں این جی او کے 5کارکن ہلاک

  غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں این جی او کے 5کارکن ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (آئی این پی) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری   ، بمباری سے این جی او کے 5 کارکن ہلاک ہوگئے۔ غیر سرکاری تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے)کے کم از کم 5 ملازمین اسرائیلی فضائی حملے میں اس وقت ہلاک ہو ئے جب وہ وسطی غزہ کے شہر دیر البلاح میں گاڑی پر سفر کرہے تھے۔ تنظیم کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ متاثرین میں 4 غیر ملکی امدادی کارکن اور ایک فلسطینی شامل ہے،وہ بندرگاہ کا معائنہ کرنے کے مشن پر تھے۔ ڈبلیو سی کیایک غیر منافع بخش غیر سرکاری تنظیم ہے جو قدرتی آفات کے تناظر میں کھانا فراہم کرنے کے لیے وقف ہے، ڈبلیو سی کے،کے کارکنان غزہ کے ان رہائشیوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تقسیم کرنے میں معاونت کرتے ہیں جنہیں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 این جی او 

مزید :

صفحہ اول -