القادر، عدت اور سائفر کیسز ختم ہوجائیں گے، زرتاج گل 

  القادر، عدت اور سائفر کیسز ختم ہوجائیں گے، زرتاج گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ، عدت اور سائفر کیسز ختم ہوجائیں گے،100سے زائد مشیر بنائے گئے،کام ٹکے کا نہیں ہوا، عوام آٹے کے حصول کیلئے مر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ بجلی اورگیس قیمت بڑھے تو وزیراعظم چور ہے۔انہوں نے کہا کہ 14،14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور قیمت بھی بڑھادی گئی۔انہوں نے کہا کہ 100سے زائد مشیر بنائے گئے اور کام ٹکے کا نہیں ہوا، عوام آٹے کے حصول کیلئے مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ القادر کیس، عدت کیس اور سائفر کیس ختم ہوجائے گا۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -