عدالت نے غلام مرتضی جتوئی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    عدالت نے غلام مرتضی جتوئی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیاہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں غلام مرتضی جتوئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے غلام مرتضی جتوئی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ساؤتھ سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اطلاع کیئے بغیر مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

صفحہ آخر -