کے پی میں سینیٹ الیکشن ہونے تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا:کنور دلشاد

کے پی میں سینیٹ الیکشن ہونے تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا۔ سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل17،218 اور الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن نے اس لیے سینیٹ انتخاب ملتوی کیے کیونکہ ہاس مکمل نہیں ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ 30 نشستوں کو نظرانداز کرکے سینیٹ کا انتخاب کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، جب تک صوبائی اسمبلی میں ان ارکان کا حلف نہیں ہوتا تب تک الیکشن کمیشن سینیٹ کاالیکشن موخر رکھے گا، تین صوبوں میں الیکٹورل کالج تو مکمل ہورہاہے لیکن کے پی میں الیکٹورل کالج کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا، ایوان بالافعال رہیگا، قانون سازی بھی کرسکتاہے، پریذائیڈنگ افسر میں سے کسی کوکچھ مدت کے لیے چیئرمین مقررکیا جاسکتاہے۔

کنور دلشاد

مزید :

صفحہ آخر -