ڈالر 14پیسے، سونا500روپے فی تولہ سستا

  ڈالر 14پیسے، سونا500روپے فی تولہ سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (آئی این پی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں مزید 14 پیسے سستا ہو گیا ۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔ عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔ جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر 237100 روپے پرآگئی،اس کے علاوہ429 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کے بھاؤ 203275 روپے ہوگئے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں 5 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کے ریٹ 2273 ڈالر پر آگئے۔

ڈالر

مزید :

صفحہ آخر -