جماعت اسلامی روہڑی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام

  جماعت اسلامی روہڑی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی روہڑی کے زیر اہتمام شہریوں کے اعزاز میں ٹاؤن ہال روہڑی میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں شہر کی سیاسی سماجی ومذہبی شخصیات صحافیوں اور شہریوں اورتاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی آصف علی قریشی امیر جماعت اسلامی روہڑی،ہارون احمد قریشی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی روہڑی،حارث مسعود صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپنی رحمتوں کے ساتھ سایہ فگن ہیرمضان المبارک اہلِ ایمان کے لیے نیکیوں کا موسمِ بہار ہے۔ اس مہینہ میں دل کی زمین تقویٰ کے بیج کو قبول کرنے کے لیے عام دنوں کی بہ نسبت زیادہ مستعد اور سازگارہوتی ہیاور نیکیوں کی نشوونما کے لیے روحانی فضا زیادہ موافق ہوتی ہیاس مہینہ کا پہلا حصہ رحمت ہے،درمیانی حصہ مغفرت ہے اور آخری حصہ دوزخ کی آگ سے نجات ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -