کار سوار فیملی سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

  کار سوار فیملی سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں مبینہ لوٹ مارکرنے والے ملزم کو عوام نے پکڑ لیا، مبینہ طور پر ڈاکو کار سوار فیملی سے لوٹ مار کررہا تھا۔تفصیلات کے مطابق کار سوار فیملی سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو مشتعل شہریوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ملزم کی حالت تشویشناک  ہوگئی۔

 زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ مبینہ ڈاکو کی گردن میں گولی لگی جس سے خون بہہ رہا تھا، ابتدائی طور پر کار سوار فیملی سے لوٹ مارکی اطلاع ملی۔فرخ رضانے بتایاکہ بظاہرمعاملہ کچھ مشکوک بھی لگ رہا ہے۔ شدید زخمی شخص کے پاس ایک بیگ بھی ملا ہے۔اس حوالے سے لٹنے والے شہری سمیرنے اپنے بیان میں کہاکہ گلستان جوہر میں فیملی کے ہمراہ خریداری کیلئے آیا تھا، ایک ملزم نے شیشہ بجاکر موبائل فون چھینا اور ساتھی کیساتھ فرارہونے لگا۔لٹنے والے شہری سمیر نے بتایا کہ اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ملزمان پرفائر کیا، گولی پیچھے بیٹھے ایک ملزم کی گردن میں لگی وہ زمین پرگرگیا جبکہ ملزم کے پاس ایک بیگ بھی موجود تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -