نوجوانوں کو چند ہزار روپے کے پیچھے مارا جارہا ہے،فیصل سبزواری

   نوجوانوں کو چند ہزار روپے کے پیچھے مارا جارہا ہے،فیصل سبزواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو چند ہزار روپے کے پیچھے مارا جارہا ہے، اور وزیر داخلہ سندھ عجیب بیانات دے رہے ہیں، ضیاء لنجار وزیر داخلہ ہیں وزیر مذاقیات نہیں، وہ مذاق نہ بنائیں، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو آپریشن کامطالبہ کرتے لیکن کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے آپریشن کامطالبہ نہیں کیاجارہا،کراچی میں اسی طرح لوگوں کو مارا جاتا رہا تو ہر قسم کی حکومت چھوڑدیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاکہ پہلے ہرٹارگٹ کلنگ کاالزام ایم کیوایم پر لگتا تھا اور ادارے حرکت میں آتے تھے،کراچی میں 3 ماہ کے دوران 50 شہری اسٹریٹ کرائم میں قتل کیے جا چکے ہیں۔وزیر داخلہ کے بیان پر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیرداخلہ کہتے ہیں کرائم اتنانہیں جتنابتایاجارہاہے، وزیرداخلہ عجیب بیانات دیرہے ہیں، ضیاء لنجار وزیر داخلہ ہیں وزیر مذاقیات نہیں، وہ مذاق نہ بنائیں، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو آپریشن کامطالبہ کرتے لیکن کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے آپریشن کامطالبہ نہیں کیاجارہا۔اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر انہوں نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں کوچندہزارروپے کے پیچھے ماراجارہاہے، پی پی کے15سالہ دورمیں امن وامان بحال نہیں ہوا، ڈی جی رینجرز،آئی جی،وفاقی وزارت داخلہ نوٹس لیں اور کراچی میں دوبارہ بیریئرزلگانے دیں۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ حکومت عوامی نمائندوں کو بٹھا کر نیبرہڈواچ سسٹم بنائے، کراچی کے حالات دوبارہ آپریشن کے متقاضی ہیں، کراچی والوں کے پاس کچے کے ڈاکو جیسے ہتھیارنہیں، پتہ نہیں کراچی میں آپریشن کیوں شروع نہیں کیاجارہا۔انھوں نے کہا کہ جس کے پاس ایک سے زیادہ پلاٹس ہیں ان پرٹیکس لگائیں، آئی ایم ایف سے معاہدے حکومت کے نہیں ریاست کے ہوتے ہیں، ملک ڈیفالٹ ہوگیا تو روٹی 200 روپے کی ہوجائے گی۔گورنرسندھ کی تبدیلی کے سوال پر ایم کیو ایم کے رہنما نے کہاکہ گورنرسندھ کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کی طرف سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس سینیٹ کی ایک نشست کیلئے ووٹ پورے ہیں، فیصل واوڈ آزاد امیدوارہیں لیکن ایم کیوایم اور پی پی ارکان انہیں ووٹ دیں گے، امید ہے کہ فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہو جائیں گے اور ووٹ ملنے پر ہمارا شکریہ اداکریں گے۔فیصل سبزواری نے کہاکہ کراچی والے دیکھ رہے ہیں کوئی بھی انتخابات ہوں مسائل کون حل کرے گا،

مزید :

صفحہ آخر -