عدلیہ کی آزادی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، حلیم عادل شیخ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر وحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ6 ججز کے خط کے بعد پوری دنیا پاکستان کو بنانا ریپبلک کے طور پر دیکھا جارہا ہے یہ دنیا میں پہلے ہوا ہوگا کہ کسی ملک کے ججز خود انصاف مانگ رہے ہوں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ عدلیہ کی آزاد کے بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکتا رولز آف کے نفاذ کے لئے ہم جدوجہد کر ہے ہیں، عدلیہ کی آزادی کے لیئے وکلا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وکلا کو نکلنا ہوگا ملک میں قانون اور آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی انتہائی ضروری ہے، ججز کے کیس پر سوموٹو ایکشن پر فل کورٹ بننا چاہیے ججز کا معاملہ کوئی عام معاملہ نہیں اس کیس کی سماعت بھی سپریم کورٹ میں فل کورٹ کرے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اس وقت ایوانوں میں بیٹھے اراکین اسمبلی عوامی نمائندے نہیں ہیں سارے نمائندے چور دروازے سے داخل ہوکر آئیں ہیں جس عوام یکسر مسترد کر دیا ہے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے چورہ شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کر رہے ہیں پہلے 21 اپریل کا پلان بنایا تھا لیکن کچھ وجوہات کے بنا پر تاریخ میں تبدیلی کر کے 28 اپریل کر دیا ہے۔پی ٹی آئی اب 28 اپریل کو مزار قائد پر جلسہ کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب سے ڈاکو حکمرانوں کی سندھ میں حکومت آئی ہے سندھ کا امن امان تباہ ہوگیا ہے کچے کے ڈاکو کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے شہریوں کا جان و مال محفوظ نہیں ہے ماہ مقدس میں صرف کراچی میں 10سے زائد شہری دوران ڈکیتی اپنی جان دے چکے ہیں۔