ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجہ دھاریجو کاسول اسپتال کا اچانک دورہ

  ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجہ دھاریجو کاسول اسپتال کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجہ دھاریجو نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کے ہمراہ سول اسپتال سکھر کا اچانک دورہ کیا اور دورے کے دوران آپریشن تھیٹر، او پی ڈی، انتہائی نگہداشت اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا معائنہ جبکہ ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی اور صفائی کے جملہ انتظامات چیک کئے، دورے کے دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں سے علاج معالجہ اور تیماداروں سے اسپتال کی کارکردگی کے بارے میں دریافت بھی کیا جبکہ ایم ایس ڈاکٹر زاہد سولنگی نے  زیر تعمیر ایم آر آئی اور سٹی اسکین مشین، فضلہ کو ضائع کرنے، انسداد تجاوزات کے حوالے سے تمام صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ زیر تعمیر مشینری سمیت دیگر شعبوں کا مرمتی کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا، ایم ایس نے تجاوزات کے حوالے سے کہا اسپتال کے احاطے میں کچھ لوگوں نے تجاوزات قائم کر کے دکانیں کھول رکھی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ ہمیں ان افراد کے نام دیں تاکہ انسداد تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سکھر نے ہدایات دی کہ سپتال میں آئی پی پروٹوکل کو فالو کیا جائے اگر آپ نے آئی پی پروٹوکل کو فالو کرلیا تو اسپتال میں بہتری خود بخود آجائے گی، صحت کے شعبہ میں تمام تر اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک بلاتعطل پہنچنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سول اسپتال کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے،عوام کا سول اسپتال پر اعتماد بحال کرنے کے لئے موجود سہولیات کو بروئے کار لایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -