خیبرپختونخوا میں بارش سے تباہی

خیبرپختونخوا میں بارش سے تباہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برف باری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے بارش اور ڑالہ باری کے باعث صوبے میں ہونے والی جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق حادثات کے نتیجے میں آٹھ بچوں اور دو خواتین سمیت 24 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 10 گھروں کو مکمل جبکہ 30 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے تاہم صوبائی حکومت کو یقینی بنانا  چاہئے کہ متاثرین کی جلد بحالی کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید :

رائے -اداریہ -