سٹاک مارکیٹ میں تار چڑھاؤ کے بعد تیزی،انڈیکس 89پوائنٹس بڑھ گیا،ڈالر،سونا سستا
کراچی (آئی این پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی کاروباری اتار چڑھاؤ کا شکار رہی،اگرچہ کے ایس ای100انڈیکس 66700 پوائنٹس سے بڑھ کر66800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم سرمایہ کاروں کو 14ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب روپے سے گھٹ کر 93کھرب روپے رہ گیا اور44.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اگرچہ ابتدائی سیشن میں رونما ہونیوالی تیزی سے مارکیٹ 66900پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم مندی کی بعض اسٹاکٹس میں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اسی سبب مارکیٹ ایک موقع پر66500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈہوتی دیکھی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 89.02پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس 66796.32پوائنٹس سے بڑھ کر66886.26پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 5.02پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 21972.75پوائنٹس سے گھٹ کر21967.73پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 66.89پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 44369.75پوائنٹس سے کم ہو کر44302.86پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب15کروڑ76لاکھ17ہزار438روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب6ارب81کروڑ61لاکھ14ہزار563روپے سے کم ہو کر93کھرب92ارب 65کروڑ84لاکھ97ہزار125روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کے 23کروڑ96لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو8ارب روپے مالیت کے 23کروڑ88لاکھ29ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،153میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ23لاکھ،پی ٹی سی ایل 2کروڑ71لاکھ،پاک ری انشورنس 1کروڑ31لاکھ ٹیلی کارڈ لمیٹڈ95لاکھ اور فلائنگ سیمنٹ 73لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ہل مارک کمپنی لمیٹڈ39.60روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت576.07روپے ہو گئی اسی طرح34.50روپے کے اضافے سے پاکستان سروسز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت974.50روپے پر جا پہنچی جبکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ میں 47.85روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1075.10روپے ہو گئی اسی طرح 23.22روپے کی کمی سے ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت455.56روپے پر آ گئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں مزید 14 پیسے سستا ہو گیا ۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔ عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔ جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر 237100 روپے پرآگئی،اس کے علاوہ429 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کے بھاؤ 203275 روپے ہوگئے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں 5 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کے ریٹ 2273 ڈالر پر آگئے۔
ڈالر