عدلیہ کی تحریک شروع ہوچکی،اسٹیبلشمنت کا سیاست میں کردار ختم کررینگے:لطیف کھوسہ
اسلام آباد (آئی این پی)سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے امریکہ کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا ہم ایٹم بم بنائیں گے، عمران خان کو جعلی سائفر میں گرفتار کر لیاگیا۔ہائی کورٹ نے اسے سائفر میں رہا کر دیا ہے،عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی زندگی بہتر ہے۔خفیہ اداروں کا سیاست سے کردار ختم ہونا چاہیے، ملک بچانے کے لیے وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ ججز نے خط میں بہت کچھ بے نقاب کیا، اس ملک کا المیہ ہے کہ خفیہ ادارے ججز کی ویڈیو بناتے ہیں ججز کو بلیک میل کرتے ہیں ملک کے اندر عدلیہ کی تحریک شروع ہو چکی ہے، پاکستان کے تمام وکلا اور بار ایسوسی ایشن ہمیں سپورٹ کرتی ہیں۔ملک میں ایک نئی تحریک شروع ہیں جس کا مقصد سیاست سے خفیہ داروں کا کردار ختم کرنا ہے سائفر کیس میں عدلیہ عمران خان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار ختم کریں گے، ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ عمران خان سے قبل ذوالفقار علی بھٹو نے بھی امریکہ کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا ذوالفقار علی بھٹو کو بھی سائفر بھیجا گیا تھا انہوں نے راجہ بازار میں سائفر کو لہرایا تھا انہوں نے امریکہ پر واضح کیا تھا کہ ہم امریکہ کے کسی بات کو نہیں مانیں گے عمران خان نے بھی کہہ دیا ہے کہ سب سے پہلے ملک کی سالمیت اور خود مختاری میرے لیے اہم ہے عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ ہم امریکہ کی بات نہیں مانیں گے اور انہوں نے واضح کہا ہے ہم امریکہ کے غلام نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ والی حکومت ہے یہ جعلی فارم47 کے تحت آئے ہیں. ساری دنیا جانتی ہے آٹھ فروری کی رات کو ہم رات 12 بجے تک الیکشن جیت رہے تھے۔جعلی حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے موجودہ حکمران پی ڈی ایم پارٹ ٹو کا حصہ ہیں عوام میں شعور اگیا ہے۔
ذوالفقار کھوسہ