رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر پولیس افسروں کو پھر نوٹس جاری
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے پر رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او اور ایس پی کو پھر نوٹس جاری کردیا گیا۔سیشن جج ساؤتھ نے بانی پی ٹی آئی کو رانا ثناء اللہ کی جانب سے دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں انصاف لائرزفورم کی جانب سے رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا رانا ثنااللہ کا نیا ایڈریس جمع کرا دیاگیا ہے، عدالت نے فریقین سے 8 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔
پھر نوٹس