آج بولنے والے نواز شریف پر پہاڑ ٹوٹنے کے وقت کہاں تھے؟ خواجہ آصف

آج بولنے والے نواز شریف پر پہاڑ ٹوٹنے کے وقت کہاں تھے؟ خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جو لوگ آج بول رہے ہیں، وہ نواز شریف پر پہاڑ ٹوٹنے کے وقت کہاں تھے؟،جن کے پاس طاقت ہوتی ہے انہیں عزت وآبرو کا پاس رکھنا چاہئے، موسموں کی طرح رویئے نہیں بدلنے چاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ اسمبلی کے اندر اور باہر بول رہے ہیں، پوچھتا ہوں وہ جج صاحبان اور میڈیا اس وقت کہاں تھا؟جب نواز شریف پر پہاڑ ٹوٹے، 2017-18ء میں ان لوگوں کے ضمیر سو رہے تھے یا سیر کرنے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب شوکت صدیقی کو بلی چڑھایا گیا اس وقت جج صاحبان اور ان لوگوں کا ضمیر کہاں تھا، کیا یہ ضمیر نیا امپورٹ کیا ہے یا مجھ سے آپ نے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس طاقت ہوتی ہے، ان کو عزت آبرو کا پاس رکھنا چاہیے، ان کو موسموں کی طرح رویہ نہیں بدلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی گیس چوری ہو رہی ہے اور عام آدمی کی زندگی متاثر ہو رہی ہے، عام آدمی کی مشکلات حل کرنے کیلئے مختلف پاور سینٹرز میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -