بھارت کی جارحانہ فوجی پالیسیاں علاقائی سلامتی کیئے خطرہ:منیر اکرم

بھارت کی جارحانہ فوجی پالیسیاں علاقائی سلامتی کیئے خطرہ:منیر اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     نیویارک (این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کو بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے حصول  اور اس کی جارحانہ فوجی پالیسیوں نے جنوبی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم اور دھماکہ خیز بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے ذیلی  ادارے تخفیف اسلحہ کمیشن   میں  تخفیف اسلحہ کے  حوالے سے  اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے  ہمیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ پیشرفت پاکستان کی سلامتی کو متاثر کرتی ہے۔ پاکستانی مندوب  نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ جنوبی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال حالیہ برسوں میں تیزی سے خراب ہوئی  ہے کیونکہ خطے کی سب سے بڑی ریاست نے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے  حصول کے پروگرام کا آغاز کیا ہے بھارت اب دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے اور  اس کے سٹریٹجک شراکت دار ملک کو جوہری میزائل  اور سکیورٹی کی صورتحال  کو  غیر مستحکم کرنے والے ہتھیار فراہم کر رہے ہیں جب تک عالمی برادری کی جانب سے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم اقدامات نہیں کئے جاتے، یہ ایک علاقائی اور عالمی تباہی کی ممکنہ وجہ بن کر ابھر سکتا ہے  پاکستانی مندوب  نے اس اجلاس   میں  سفیر عثمان جدون کو تخفیف اسلحہ کمیشن کے 2024 کے سیشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم کمیشن کے سربراہ کے طور پر آپ کے انتخاب پر پاکستان کو فخر ہے۔

منیر اکرم 

مزید :

صفحہ آخر -