بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو عید کے بعد نئی تحریک شروع کرینگے:شیر افضل
اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ایڈووکیٹ افضل شیر مروت نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھوتہ نہیں کریگا بانی پی ٹی آئی عید سے قبل جیل سے رہا ہونگے یوم القدس ہمیں سرکاری طور پر منانا چاہیے مگر موجودہ حکمران امریکہ کے غلام ہیں عید کے بعد ملک کے اندر نئی احتجاجی تحریک شروع کرینگے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھکنے اور بکنے والا نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ سمجھوتہ کریگا عید کے بعد اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ایک نئی تحریک شروع ہوگی جو عمران خان کی رہائی تک جاری رہیگی کے پی کے اندر سینٹ انتخابات نہ کرانا حکومت کی بدنیتی ہے کے پی کے کے اندر سے ہمیں نو نشستیں مل رہی تھی ملک کے اندر خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں ہماری مخصوص نشستیں ہم سے چھین لی گئی ہیں پاکستان کے چھ ججز نے جو تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے اس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں تاریخ میں ان کا یہ اقدام سنہری حروف سے لکھا جائیگا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیکر انکے معاملے کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پر فل کورٹ بننا چاہیے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی نظریں اب عدلیہ پر لگی ہوئی ہے 9مئی کا واقعہ ایک جھوٹا مقدمہ ہے جو امریکہ کے کہنے پر بنایا گیا تھاخفیہ اداروں کا سیاست کے اندر سے کردار ختم ہونا چاہیے۔
شیرافضل