پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (نامہ نگار خصوصی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے اور حکومتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ہے. شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی جس میں اعتراض اٹھایا گیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات مستحکم ہیں لیکن اس کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔
چیلنج