این اے 116، الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر

این اے 116، الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں این اے 116 شیخوپورہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،ناکام ن لیگی امیدوار عرفان ڈوگر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مخالف امیدوار خرم منور منج نے ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے جبکہ درخواست گزار نے 90 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے،میرے پولنگ ایجنٹس کو پولیس کے ذریعے دھمکایا گیا، متعدد پولنگ سٹیشنوں میں دھاندلی کی گئی،انتخابی عملے کی ملی بھگت سے جعلی ووٹ ڈالے گئے اور درست ووٹوں کو مسترد کرکے ہروایا گیا،ریٹرننگ افسر نے انتخابی دھاندلی اور دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی،عدالت حلقہ این اے 116 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -