مرغی گوشت‘ دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (نامہ نگار خصوصی) مرغی کے گوشت اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر مفاد عامہ کی تنظیم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا. جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ مرغی کے گوشت،چاول، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. درخواست میں بتایا گیا کہ ٹماٹر،پیاز،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنیکاحکم دیا جائے. اس کے علاوہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
مہنگی اشیاء