کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست پرجواب کیلئے مہلت 

 کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست پرجواب کیلئے مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ  نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست جواب داخل کرانے کیلئے آج تک مہلت دے دی  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پی پی 32 سے امیدوار ارشد چودھری کی درخواست پر سماعت کی جس میں پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا. سماعت کے دوران درخواست کا جواب داخل کرنے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی گئی جس پر دو رکنی بنچ نے پرویز الہی سمیت  دیگر کو مہلت د د.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی اور فیملی ممبران کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عام انتخابات میں اسی ڈیٹا پر کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، آر او نے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کیسے مسترد کر دیئے؟الیکشن کمیشن پہلے منظور کئے جانیوالے کاغذات نامزدگی پیش کرے،الیکشن کمیشن کے وکیل اسی نقطے پر تیاری کرکے دلائل دیں، عدالت کے روبرو موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پی پی 32 گجرات سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،پرویز الٰہی، سمیرا الٰہی، زہرا اخلاص، ریحانہ عباس کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، چاروں امیدواروں پر کیسز درج ہیں اور اثاثے ظاہر نہیں کئے،سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس پرویز الٰہی سمیت چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے،عدالت کاغذات میں منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -