”پاکستان“کی خبر پر ایکشن ِ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین بحال 

 ”پاکستان“کی خبر پر ایکشن ِ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین بحال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(حسن عباس زیدی)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن, ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید شیخ نے کنٹریکٹ ملازمین کی نوکریاں بحال کریں۔ورکرز کا اظہار تشکر۔ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے انسان دوستی کا ثبوت دیا۔تفصیلات کے مطابق 27مارچ کو ریڈیو پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کے حصول کے منتظر کنڑیکٹ ملازمین کی نوکریوں کو ختم کردیا تھاجس کے بعداخبار اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ آنے کے بعد روزنامہ پاکستان کے نمائندہ کی ڈائریکٹر جنرل سے موقف پر گفتگوہوئی جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس ایشو پر مکمل تحقیق کے بعد آرڈر جاری کیا جائے گا اور آپ سمیت کنٹریکٹ ملازمین اس بات پر اعتبار رکھیں کے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جس کے بعد ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی میٹنگ کے بعد یکم اپریل کو ہائی کورٹ میں گئے تمام کنٹریکٹ  ملازمین کی سروسز کے سٹیٹس کو بحال کردیا گیا اور گزشتہ روز ان تمام ملازمین نے ریڈیو لاہور کو جوائن کرلیا۔ کنٹریکٹ ملازمین غلام سرور بٹ, عمران, حمزہ مسلم اور دیگر نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ہم ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہیں کہ انھوں نے رمضان المبارک کے دوران کنٹریکٹ ملازمین کے مسئلہ کو حل کرکے انھیں بے روزگار ہونے سے بچایاہے۔

 ملازمین بحال 

مزید :

صفحہ آخر -