سرکاری قیمت پر کسی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں،عرفان کھوکھر

سرکاری قیمت پر کسی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں،عرفان کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر و دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری قیمت پر ملک بھر میں کسی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں ہے،  ایل پی جی غریب صارفین کا فیول ہے،  ایل پی جی کی لوکل پیداوار پر اجارہ داری اور کوٹہ ختم کیا جائے، ملک میں قدرتی گیس کی مسلسل کمی ہورہی ہے، قدرتی گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے اب غریب بھی  ایل پی جی استعمال کررہے ہیں،گیس مافیا کی ناجائز منافع خوری کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت غریب کی پہنچ سے دوری ہوگئی ہے،ملک کی بیوروکریسی  لوکل گیس مافیاؤں کی ملی بھگت سے اب غریبوں کے فیول ایل پی جی پرقابض ہوچکی ہے۔قدرتی گیس کی متبادل ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پرملک بھر میں فروخت جاری ہے، شہریوں کیساتھ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کوبھی مشکلات سے دوچارکردیا ہے۔  ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا،لوکل گیس مافیا بے لگام،رمضان میں بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی،مقامی پیداواری ایل پی جی پر گیس مافیا کا قبضہ ہوگیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اجارہ داری اور کوٹہ ختم کرکے تمام حکومت کی گیس کمپنیوں سوئی سدرن گیس،پارکو اور پی ایس او کو دی جائے،ان سرکاری کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ ایل پی جی امپورٹ میں میکس کرکے کلوگرام کی قیمت پر فروخت کی جائے، درآمدی ایل پی جی اور مقامی گیس ملا کر قیمت میں سو روپے فی کلو تک کمی ہوسکتی ہے،مقامی ایل پی جی کی پیداوار کی بندر بانٹ ختم کی جائے،مقامی گیس کو سرکاری کمپنی کے زریعے فروخت کیا جائے۔گیس کی قیمت 30 فیصد کمی سے فی کلو ایل پی جی سو روپے سستی ہوسکتی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -