نشتر ہسپتال، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

نشتر ہسپتال، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان کے مالی معاملات بری طرح متاثر ہو گئے ینگ ڈاکٹرز نشتر کے ملازمین کی تنخواہیں اس ماہ بھی التوا کا شکار ہو گئیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گذشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر آوٹ وارڈ میں مکمل ہڑتال رہی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آوٹ ڈور وارڈ میں ہڑتال کی وجہ سے کسی بھی مریض کو ان ڈور وارڈز میں داخل ناں کیا گیا ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو واپس جانا پڑا جبکہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں  تنخواہوں کے تاخیر کے معاملے پر ایپکا نشتر(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)

 میڈیکل یونیورسٹی اسپتال و الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نشتر ایپکا یونٹ اور ساوتھ پنجاب میڈیکل فورم کے عہدیداران بھی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں شامل ہو گئے اس سلسلہ میں گذشتہ روز ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو وائس چانسلر سے ان کے آفس میں مذاکرات کیلئے بلایا گیا لیکن مذاکرات کامیاب نا ہوئے جسکی وجہ سے  ڈیڈلاک برقرار رہا اور اس کے بعد  ڈاکٹرز نے آٹ ڈور کی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے آج بدھ کے روز بھی آوٹ ڈور وارڈز میں مکمل ہڑتال ہو گی اس سلسلہ میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر ندیم قیصرانی اور ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر سلمان لاشاری نے کہا ہے کہ نشتر میں پہلے کبھی بھی اس قدر مالی معاملات نہیں ہوئے ینگ ڈاکٹرز اور ہسپتال کے دیگر ملازمین کا کوئی اور کاروبار ناں ہے عید کی آمد آمد ہے لیکن ابھی تک ملازمین کی تنخواہیں جاری ناں کی گئیں ہیں جب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور آوٹ ڈور وارڈز مکمل طور پر بند رہیں گے اس بارے میں صدر ایپکا رانا عامر علی،سیکرٹری جنرل راشد ستار اور دیگر عہدیداران کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال کی تاریخ میں کبھی فنانس کے حوالے سے اتنے برے معاملات نہیں ہوئے حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے عیدالفطر کی خوشی کے موقع پر پنجاب حکومت ملازمین کے لئے آسانی پیدا کرنے کی بجائے تنخواہوں کا بجٹ  روک کر ملازمین کو اس مہنگائی کے دور میں نئی مشکلات سے دو چار کردیا ہے اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے پرامن احتجاج میں وائی ڈی اے کے ساتھ ہیں اور  تنخواہوں کے اجرا تک احتجاج جاری رکھیں گے