پاکستان، اٹلی کے درمیان دو طرفہ تجارت، حجم میں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 4.94فیصد کمی ریکارڈ
ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4.94 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔(بقیہ نمبر4صفحہ7پر)
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر فروری تک کی مدت میں پاک اٹلیدوطرفہ تجارت کاحجم 1.037 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.94 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک اٹلیدوطرفہ تجارت کا حجم 1.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلیکو پاکستانی برآمداتکاحجم 733.79 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.48 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلیکوبرآمدات سے ملک کو 759.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔فروری میں اٹلیکو برآمداتسے ملک کو 84.35 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جنوری میں 81.25 ملین ڈالراور گزشتہ سال فروری میں 97.42 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں اٹلیکو پاکستانی برآمداتکاحجم 1.151 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلیسے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.42 فیصدکی کمی ہوئی، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلیسے درآمدات پر 304 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مال سال کی اسی مدت میں 332.60 ملین ڈالرتھا، فروری میں اٹلیسے درآمدات کا حجم 26.89 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 55.92 ملین ڈالراور گزشتہ سال فروری میں 31.22 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں اٹلیسے درآمدات پر 527.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہخرچ ہوا تھا۔