سی بی ڈی پنجاب، روڈا نمائندوں کا چین کا دورہ،مختلف منصوبوں کا جائزہ

سی بی ڈی پنجاب، روڈا نمائندوں کا چین کا دورہ،مختلف منصوبوں کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی وفد عوامی جمہوریہ چین کا اہم دورے پر ہے۔ سی بی ڈی پنجاب اورروڈا کے سی او اوبریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ کی (بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

قیادت میں، وفد کا مقصد اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا ہے۔وفد میں ریاض حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب، علی وقار شاہ ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ سی بی ڈی پنجاب، آصف اقبال ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی پنجاب، فاطمہ علی خان ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ ریلیشن روڈا اور ثنا اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی آر روڈا بھی شامل ہیں۔ وفد دو دیگر شہروں کے ساتھ بیجنگ اور شنگھائی کے دورہ کرے گا، جہاں وہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد نواز شریف آئی ٹی سٹی جو سی بی ڈی پنجاب کے بینر تلے پاکستان میں سب سے بڑے آئی ٹی سٹی بنے گا اسکے  بارے میں بین الااقوامی بزنس کمیونٹی کو آگاہی دی۔ مزید برآں، وفد نے روڈاکے دائرہ کار کے تحت مختلف جاری اور آنے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی جس میں اربن مورفولوجی کے تازہ ترین رجحانات اور 47 کلومیٹر پر ابھرتی ہوئی نئی بلیو اسپیس شامل ہیں، جو اتھارٹی کی طرف سے کئے گئے جامع پائیدار ترقیاتی اقدامات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔