بینک مکرمہ لمیٹڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ، صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، چیئرمین عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوتاہ کا خطاب
ملتان(پ ر) بینک مکرمہ لمیٹڈ (BML) نے اٹھارھویں سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کا انعقادکیا جس کی صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے کی۔ شراکت داروں اور بینک کے اعلی حکام سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے کہا کہ،اپنی سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر میں اسلامی بینکاری کے (بقیہ نمبر16صفحہ7پر)
مستقبل میں شراکت کے لیے بینک مکرمہ لمیٹڈ کے وژن کے بارے میں بتاتے ہوئے انتہائی پرجوش ہوں۔ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ہم اپنے صارفین کی سہولت کو یقینی بناکر مستقبل کے نقطہ نظر کو عالمی منظرنامہ کے مطابق آگے بڑھا رہے ہیں۔ بینک مکرمہ میں جدت کو اپنانے اور بینکنگ سروسز کو تبدیل کرنے کے لیے موجودہ دور کے مطابق تیار کردہ تکنیکی حل متعارف کرانے پرہمیں فخر ہے۔ہم بینکاری کے ایک نئے دور کی تشکیل کر رہے ہیں جو اختراعی بھی ہے اور جامع بھی ہے۔کامیابی کی جانب اس سفر میں آپ کے اعتماد اور مسلسل تعاون پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔