نیا تعلیمی سال شروع، طالب علموں کو مفت کتابوں کا انتظار انتظامیہ جلد فیصلہ کرے، والدین
ملتان (سٹاف رپورٹر)نیاتعلیمی سال شروع ہوگیا سکولوں میں کتب کی فراہمی نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سال شروع ہوگیا مگر تاحال بچوں کومفت کتب کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی، حکومت نے کتب کی فراہمی کیلئے ایک ہفتے قبل ایک ارب سے زائد کے فنڈز (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
بھی جاری کردئے ہیں جبکہ صوبائی وزیر تعلیم کا دعوی ہے کہ 10لاکھ کتب تیارکرکے سکولوں کوبھجودی گئیں باقی بھی جلد فراہم کی جائیں گی مگرسکول حکام کا کہنا کہ حقیت میں ابھی تک کتب کودور دور تک پتا نہیں ہے رواں برس سکولوں میں انرولمنٹ کے مطابق نرسری سے تیسری (سوم)جماعت تک سو فیصد کتابیں ملیں گی، جماعت چہارم اور پنجم کو 80 فیصد جب کے جماعت ششم سے دسویں تک صرف 50 فیصد کتب ملیں گی جب کے بقیہ کتب سکولز اولڈ بک بینک سے خودمہیا کریں گے مگر اولڈبنک میں کوئی اچھا رسپانس نہیں آرہا ہے انہوں نے اعلیحکام کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے